ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ:اسکول سے نکالے جانے پر 12ویں کے طالب علم نے کیا پرنسپل کاگولی مار کر قتل

ہریانہ:اسکول سے نکالے جانے پر 12ویں کے طالب علم نے کیا پرنسپل کاگولی مار کر قتل

Sat, 20 Jan 2018 20:43:54    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،20؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی کی طرح ہریانہ میں بھی لاء اینڈرآرڈرکی صورت حال پرسوالیہ نشان کھڑے ہورہے ہیں۔یہاں بھی ان دنوں غیر متوقع طور پر کرائم کے یکے بعددیگر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔کہیں ریپ کے واقعات تو کہیں قتل کے حالات ہریانہ اور وہاں کی سرکار کی شبیہہ کو خراب کررہے ہیں۔ہفتہ کو حیران کر دینے والے واقعات میں ہریانہ کے یمنانگر میں 12ویں کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر انپے اسکول کے پرنسپل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پرنسپل ریٹا چھابڑا اپنے دفتر میں بیٹھی تھیں اسی وقت وہاں وہی طالب علم آیا جس کو اسکول سے نکالا گیا تھا اور آتے ہی اس نے پرنسپل پر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق گولی لگنے کے فورا بعد پرنسپل کو نزدیک کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔پولیس ذرائع نے کہا طالب علم اسکول سے نکالے جانے سے پریشان تھا۔اسکول کے عملے نے ملزم طالب علم کو پکڑ لیا اور پوچھ گچھ کے لئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔یمنانگر چنڈی گڑھ سے تقریباً100کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔


Share: